

“یہ جو لوگ کہتے ہیں نہ جس سے محبّت ہوئی وہ نہیں ملا ایسا پتا ہے کیوں ہوتا ہے”
رات کے اس پچھلے پہر نرمی سے اس کا ہاتھ تھامے وہ بھیگی آنکھوں اور مسکراتے چہرے کے ساتھ کہہ رہی تھی
“محبّت میں صدق نہ ہو تو محبّت نہیں ملتی۔نو سال پہلے میں نے جب جلال سے محبّت کی تو پورے صدق کے ساتھ کی دُعائیں،وظیفے،منتیں،کیا تھا جو میں نے نہیں کر چھوڑا مگر وہ مجھے نہیں ملا”
وہ گھٹنوں کے بل بیٹھی ہوئی تھی۔سالار کا ہاتھ اس کے ہاتھ کی نرم گرفت میں اس کے گھٹنے پر دھرا تھا
“پتا ہے کیوں؟ کیونکہ اس وقت تم بھی مجھ سے محبّت کرنے لگے تھے اور تمہاری محبّت میں میری محبّت سے زیادہ صدق تھا”
This is soo deep 🥺
♥️♥️♥️
Hyeee❤💕
Very nice
💗
My most fav couple n their moment zz
Ufff lines ❤️♥️