

وقت اور نمرہ احمد کے ناولز
قراقم کا تاج محل
“وقت کا کام ہے گزرنا ، اور وہ گزر ہی جاتا ہے ، رو کر نہیں تو ہنس کر ، ہنس کر نہیں تو رو کر ، بھلا وقت کب ایک سا رہتا ہے ۔۔۔۔۔”


جنت کے پتے
“چیزیں وقتی ہوتی ہیں ، ٹوٹ جاتی ہیں ، بکھر جاتی ہیں، رویے دائمی ہوتے ہیں ، صدیوں تک اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں ۔۔۔”


حالم
“کتابیں پڑھنا ایک ٹائم لیس شوق ہے ، اور ٹائم لیس دل کو ایسے نہیں دکھاتے جیسے انسان دکھاتے ہیں ۔۔۔۔۔”


نمل
“جب کسی سے تعلق توڑنا ہو تو بغیر کسی الوداع کے اسی لمحے اسی وقت ختم کر دینا چاہیے !!…..”


مالا
“تم نہیں جانتی وہ وقت کیسا ہوتا ہے ، جب انسان کو وہ آوازیں سنائی دیں جو ہوتی نہیں ہیں ، وہ چہرے دکھائی دیں جو وجود نہیں رکھتے ۔۔۔۔۔۔”

